اسلام آباد(آئی این پی) نیب نے مطلوب ملزمان حسن،حسین اور کیپٹن(ر) صفدرکو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ عدالت میں سماعت سے اگر ملزمان غیر حاضر رہے توان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے،جو کہ انٹرپول کو بھجوائے جائیں گے، گرفتاری کیلئے دیگر سرکاری ایجنسیوں سے بھی مدد لینے کا امکان ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف ،ان
کے بچوں اور داماد کے خلاف نیب ریفرنسز پر نیب نے مطلوب تینوں ملزمان حسن،حسین اورکیپٹن (ر)صفدر کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ناقابل ضمانت کے بعد اگر ملزم عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تودائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے،جو کہ انٹرپول کو بعدازاں بھیجے جائیں گے،احتساب عدالت نے ملزموں کو ہر صورت گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے،
گرفتاری کیلئے دیگر سرکاری ایجنسیوں سے بھی مدد لینے کا امکان ہے،وطن واپسی میں تینوں ملزمان کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔