جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن میں مالی سال کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے والی اہم سیاسی شخصیات کی فہرست جاری

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور ( این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج کی تاریخ تک اپنے مالی سال کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے والی چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق جہانگیر ترین، خورشید شاہ، فریال تالپور، مراد سعید، احمد علی، سید نویدقمر شاہ، مولانا محمد خان شیروانی ، عبد القادر بلوچ، شیریں

مزاری ، مریم اورنگزیب، سید رضا ربانی ، فرحت اللہ بابر، مرتضع جاوید عباسی، سردار محمد یعقوب ناصر، مشاہد حسین سید، پرویز رشید ، راجہ ظفر الحق ، اسحاق ڈار، اکرم خان درانی ، غلام احمد بلور، سراج الحق ، رحمن ملک ، شیری رحمن، فضل الرحمن ، شاہد خاقان عباسی ، چوہدری نثار، عمران خان ، انجینئر خرم دستگیر ، پرویز الٰہی ، زاہد حامد، احسن اقبال، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروا دی ہیں جبکہ جن بڑے ناموں نے ابھی تک گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ابھی تک جمع نہیں کروائیں ان شخصیات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری ، خواجہ محمد آصف ، دانیال عریز ، حمزہ شہباز، سردار محمد اویس احمد لغاری ، غلام ربانی کھر، محمد اعجاز الحق ، فہمیدہ مرزا، ڈاکٹر فاروق ستار، عارف علوی، تہمینہ دولتانہ ، عائشہ گلالئی ، کامل علی آغا، اعتراز احسن ، فاروق ایچ نائک، اعظم خان سواتی ، آفتاب احمد شیر پا ، شہریار خان آفریدی، سردار محمد یوسف،کیپٹن (ر) محمد صفدر، اسد عمر ، طارق فضل چوہدری، شیخ رشید ، طلال چوہدری اور عابد شیر علی شامل ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 15 اکتوبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کرانے والے پارلیمنٹینیرزکی اسمبلی رکنیت معطل کر دی جائے گی اور ان کے ناموں کو شائع کردیا جائے گا۔ تمام اسمبلیوں کے سکرٹریوں کو خطوط لکھے جائیں گے کہ ان نادھندہ گان کو اسمبلی اجلاس سے روکاجائے اور ان کی تمام مراعات کوبھی معطل کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…