اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ٗنواز شریف سے ہمارا رشتہ ٹوٹنے والا نہیں ٗ احسن اقبال

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری ٗ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ٗنواز شریف سے ہمارا رشتہ ٹوٹنے والا نہیں ٗملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی تو دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا ٗ چور دروازے کا قانون سیاسی جماعتوں کو قیادت سے جدا نہیں کرسکتا۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی

جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے چاہے کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ آپ سے رشتہ ٹوٹنے والا نہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی تو دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا، پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو اس ملک کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے، چور دروازے کا قانون سیاسی جماعتوں کو قیادت سے جدا نہیں کرسکتا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈو مور کہنے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ بس بہت ہوچکا اب نو مور نومور، جس قانون کی بھٹو نے منظوری دی تھی ہم نے اسے دوبارہ منظور کیا، ایوب خان نے سیاسی جماعتوں کا گلا گھوٹنے کیلئے آئین میں ترمیم کی، مگر بھٹو کی حکومت نے ایوب خان کے اس کالے قانون کو ختم کیا، تاہم پرویز مشرف نے پھر وہی کالا قانون متعارف کرادیا، اور نیب کے قانون کو بھی انتقامی کاررروائی کیلئے استعمال کیا گیا وزیر داخلہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے قانون کی مخالفت کر کے اپنے بانی قائد کی سیاسی روح کو تڑپا رہی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ پاکستان کے آئین و قانون کی محافظ ہے جس کے ذریعے پاکستان کی سیاست کو زیر و زبر کرنے کی کوششیں ملک کے حق میں نہیں

اور یہ آئین و انصاف کے خلاف بھی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اگر کوئی جماعت یا شخص اپنی خواہشات کے لئے سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے تو وہ پاکستان کا دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر کے قیادت کو 2018 میں دوبارہ عوام کے پاس سروخرو کر کے بھیجیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…