لاہور(نیوزڈیسک)اربوں کھربوں مالیت کے ہیروں سے بھرے6صندوق نوازشریف کے گلے پڑ گئے،تفصیلات کے مطابق قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چترال کے تاجر عبداللہ کی نشاندہی پر چترال سے اربوں کھربوں مالیت کے ہیروں سے بھرے 6صندوق کیپٹن( ر) صفدر کی نگرانی میں لاہور لائے گئے اور ان ہیروں کی نیلامی کی کارروائی نوازشریف کے گھر ماڈل ٹاﺅن میں ہوئی تھی، درخواست میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ قرض اتارو ملک سنوارو مہم کا آغاز کیاجائے اس درخواست میںاربوں کھربوں مالیت کے تفصیلات
فراہم کی گئی ہیں ، درخواست میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ چترال کے تاجر عبداللہ کی نشاندہی پر چترال سے اربوں کھربوں مالیت کے ہیرے لاہور لائے گئے اس سلسلے میں نوازشریف کے گھرپر اجلاس ہوا تھا جس پر نوازشریف نے اپنے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو مقامی تاجر کے ہمراہ چترال بھیجاتھا جو وہاں سے چھ صندوقوں میں ہیرے بھر کر لائے تھے اور ان ہیروں کی نیلامی نوازشریف کے گھر ماڈل ٹاﺅن میں ہوئی ،ڈائریکٹر انٹرپول، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے ،آصف زرداری، نوازشریف اور پرویزمشرف کو درخواست میں فریق بنایاگیا ہے ۔