منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

نوازشریف کی دھماکہ خیز واپسی،کارروائی مکمل،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نواز شریف پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے بطور وزیر اعظم کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ٗ مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی آئین میں ترمیم کی منظوری دے ی جس کے بعد میاں نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے قائم مقام صدر سردار یعقوب کی زیر صدارت (ن )لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا

جس میں شہباز شریف، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں میاں نوازشریف اور چوہدری نثارشریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ نے پارٹی آئین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد میاں نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کے واضح امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ (آج) منگل کو پارٹی کا جنرل کونسل اجلاس نواز شریف کو صدر منتخب کرے گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے آئین میں ترمیم قائم مقام جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے پیش کی۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن )کے آئین کے تحت کوئی بھی نااہل یا ایسا شخص جو رکن قومی اسمبلی بننے کا اہل نہیں تھا وہ پارٹی کا عہدہ بھی نہیں رکھ سکتا تھا لیکن اب پارٹی کے آئین کے آرٹیکل 120 کی ذیلی شق 3 میں ترمیم کردی گئی ہے جس کے بعد نااہل شخص پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ترمیم کی پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے توثیق کرائی جائیگی اور الیکشن بل 2017 قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلایا جائیگا جس میں نوازشریف کو باضابطہ پارٹی صدر مقرر کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر مشاہد اللہ نے نوازشریف پر اعتماد کی قرارداد بھی پیش کی جو منظور کرلی گئی، قرار داد میں نوازشریف کی بطور وزیراعظم کارکردگی اور ان کے چار سالہ دور میں ترقیاتی کاموں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آنے والے واقعات پر بریفنگ دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…