جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

آرمی چیف کی افغان صدرکو بڑی پیشکش،اشرف غنی نے پلٹ کر ایسی بات کردی کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے اعلی سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر

کابل پہنچے جہاں ان کا افغان ہم منصب نے استقبال کیا اور آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے صدارتی محل میں ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں آرمی چیف نے دو طرفہ تعلقات، خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر کو افغان فورسز کی تربیت کی پیشکش کی جبکہ افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دوست ہیں اور دونوں ممالک کو امن و استحکام کیلیے ساتھ مل کر چلنا چاہیے۔ آرمی چیف اور افغان صدر کے درمیان ملاقات میں نان اسٹیٹ ایکٹرز کو روکنے پر بھی گفتگو ہوئی جب کہ مشترکہ خطرات سے نمٹنے اور دیرپا امن کے حوالے سے بھی تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ انٹیلی جنس، عوامی رابطوں اور تجارت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں افغانستان و علاقائی امن کیلیے سیاسی عمل کے فریم ورک پر اتفاق ہوا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان پائی جانیوالی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے اعلی سطحی مذاکرات جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…