اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تحریک انصاف میں پھوٹ ڈالنے کے لیے فیصل آباد سے ناراض ایم این اے اور ایم پی اے سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ آصف علی زرداری نے شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی سے رابطے کے لیے بھی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشورے شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ناراض اراکین کو سابقہ عہدوں پر بحال کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہناہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی
میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تبدیلی مہم کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تحریک انصاف سے ناراض ہو کر جانے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے رابطہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں، قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے بارے بحران ختم ہونے کے بعد ان کی طرف سے بلاول ہاؤس میں دی جانے والی دعوت میں پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے سینئر رہنماؤں کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔