جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

لگتا ہے ٹرمپ پاکستانی تاریخ سے ناواقف ہیں ٗ عمران خان نے امریکہ کو سنگین انتباہ کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پاکستانیوں کے احساسات مجروح ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے امریکی پاکستانی تاریخ سے ناواقف ہیں۔امریکی میڈیا سے با ت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہاکہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام اور طالبان کو شکست دینے میں امریکی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا ناقابل قبول ہے امریکی صدر کے بیان سے کروڑوں پاکستانیوں کے احساسات مجروح ہوئے،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن ٹرمپ کے بیان سے ایسا لگتا ہے کہ امریکی پاکستانی تاریخ سے ناواقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور اس حوالے سے افواہیں پروپیگنڈا ہے۔عمران خان نے کہاکہ افغانستان میں طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور ان کا وجود ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کیے جاتے ہیں لیکن جنگ اور بے جا خون خرابہ مسئلے کا حل نہیں امریکا طالبان کو ختم کرنے کی بجائے پاکستان کی مدد سے ان سے مذاکرات کرنے چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں اگر ہمیں اقتدار ملا تو کرپٹ لوگوں کیلئے ملک میں کوئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔ دریں اثنا سلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں اشتہاری ملزمان عمران خان اور طاہر القادری کی عدم پیشی پر جائیداد قرقی کی کارروائی شروع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اسلام آباد دھرنے کے دوران پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں اشتہاری قرار دیئے گئے عمران خان اور طاہر القادری بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیداد قرقی کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ایس ایس پی عصمت اللہ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نصیر اور ڈاکٹر تنویر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایس ایس پی صاحب کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال لایا گیا، ان کے جسم پر اور ہاتھوں پر زخموں کے نشان تھے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…