ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گواہوں کی فہرست مکمل،ا نوازشریف ،ان کے بچوں سمیت اسحاق ڈار بھی بُری طرح پھنس گئے،فیصلے کی گھڑی آگئی،رپورٹ مکمل

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنسز پر پیشرفت رپورٹ نگراں جج کو بھجوادی۔نیب کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں دائر ریفرنسز پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے اور اسلام آباد کی احتساب عدالت نے میاں نوازشریف پر فرد جرم کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے جبکہ ان بچوں کو بھی اسی روز پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ریفرنسز پر پیشرفت رپورٹ کیسز کی نگرانی کرنے والے سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس اعجاز الاحسن کو بھجوادی ہے جو پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار کے دستخط سے جمع کرائی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے اور سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ہیں، نواز شریف اور ان کے بچوں کی آئندہ پیشی 2 اکتوبرکو ہے جب کہ نواز شریف کے بچوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کیس میں اسحاق ڈار کی پیشی 4 اکتوبر کو ہوگی جبکہ چاروں ریفرنسز میں گواہوں کی فہرست مکمل ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن پراپرٹیز اور آف شور کمپنیوں پر 3 ریفرنسز دائر کیے ہیں اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر ایک ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا جس میں عدالت کے 5 رکنی لارجر بینچ نے جسٹس اعجاز الاحسن کو کیسز پر نگراں جج مقرر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…