پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات۔۔بڑے فیصلے ہو گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ون آن ون ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان سے ملاقات کی ہے جس میںوطن عزیز کودرپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات

ہوئی، اس ملاقات میں وطن عزیز پاکستان کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پرمشاورت اور تبادلہ خیال کیاگیا۔جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس شروع ہوااجلاس میںامریکہ کی نئی پالیسی،دہشتگردی کیخلاف جنگ اورپاکستان کی دیگر ممالک کے ساتھ سرحدوں کی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف ،خرم دستگیر، اسحاق ڈار ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، ایئرچیف مارشل ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی بی ودیگرحکام نے بھی شرکت کی۔موقر قومی اخبار ’’امت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے بعد سے قومی سلامتی کمیٹی کے تین اجلاس ہو چکے ہیں اور آخری اجلاس تین ہفتے قبل ہوا تھا۔آج کے اجلاس میں بھی نئی امریکی پالیسی پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے پاکستان کے اب تک کے خطے کی سطح پر رابطے، وزیر خارجہ کے دورے، وزیراعظم کا دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں پاکستان کے مؤقف پر بات کی جائے گی جب کہ وزیراعظم دورہ امریکا پر بھی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے دوست ممالک سے براہ راست رابطوں اور امریکی پالیسی کے جواب

میں پاکستان کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور و خوض ہو گا جب کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی بیانات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس 24 اگست کو ہوا تھا ، جس میں پاکستان نے امریکا کے تمام الزامات مسترد کردیئے اور اس معاملے پر دوست ممالک سے رابطوں کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…