اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا ٗایئر چیف مارشل سہیل امان

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رسالپور (این این آئی)ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہرقسم کے چیلنجزسے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ٗپاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ وہ پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں 119 ویں کامبیٹ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے ۔پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں119 ویں کمبیٹ کی

پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی ٗتقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کویت فضائیہ میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم الفوداری تھے ٗ اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں موجود تھے۔ پاسنگ آئوٹ پریڈ میں میڈیکل ٗ ایجوکیشن ٗآئی ٹی ٗاکائونٹس ٗ انجینئرنگ اور لاجسٹکس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کل 52 ایوی ایشن کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے ٗتقریب میں 12 کویتی انڈر ٹریننگ آفیسرز کو بھی فلائنگ بیجز لگائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے کہاکہ پاک فضائیہ قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے،دہشت گردی کی جنگ میں پاک فضائیہ نے قربانیاں دیںسربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے ٗپاک فضائیہ قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے اور خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ وہ کویتی کیڈٹس کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں ٗتربیت سے کیڈٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ٗدونوں ممالک کی فضائیہ میں تعاون وسیع ہورہاہے ٗپاکستانی اور کویت فضائیہ کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔سربراہ پاک فضائیہ نے کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب

ہونیوالے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تربیت سے کیڈٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، وہ کویتی کیڈٹس کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں، دونوں ممالک کی فضائیہ میں تعاون وسیع ہورہا ہے، آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کویتی فضائیہ سربراہ نے کہا کہ وہ کامیاب ٹریننگ پر تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہیں ٗ کیڈٹس اپنی

بھرپور توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے فرائض نبھائیں، پاکستان اور کویت کے عوام مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بدولت مضبوط رشتے سے جڑے ہیں ٗپاکستان اور کویتی فضائیہ پیشہ ورانہ امور میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے رہی ہیں ٗدونوں برادر اسلامی ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجود ہے۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کویتی فضائیہ میجر جنرل عبداللہ

یعقوب جاسم الفائوداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے عوام مذہبی اور ثقافتی اقدار کیمضبوط رشتے سے جڑے ہیں، دونوں ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجودہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…