پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی میڈیا پرخواجہ آصف کے بیان کے چرچے،دفتر خارجہ وضاحت پر مجبور ہوگیا،حیرت انگیزصورتحال

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا خواجہ آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیر خارجہ کے ایشیاء سوسائٹی سے خطاب سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی،جماعت الاحرار،لشکر جھنگوی اور دیگر کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے کا حوالہ دیا۔

وزیر خارجہ نے را کیلئے کام کرنے والے بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کا بھی حوالہ دیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھو شن یادیو کے اعترافی بیانات پاکستان کیخلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی اور دہشت گردوں کو مالی معاونت کی فراہمی کے واضح ثبوت ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا وزیر خارجہ خواجہ آصف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے حقانی نیٹ ورک اور کالعدم تنظیموں سے متعلق سیمینار میں خطاب پر تنقید کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں انہیں طلب کرلیا۔اجلاس کے دور ان تحریک انصاف کی شیریں مزاری سمیت کئی اراکین وزیر خارجہ کے حقانی نیٹ ورک اور کالعدم تنظیموں سے متعلق دیئے گئے بیان پر پھٹ پڑے اور کہا کہ خواجہ آصف کے بیانات پاکستان کے لیے مزید مسائل بڑھائیں گے۔اراکین کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے اور وضاحت مانگی جائے کیونکہ وہ جس قسم کے بیانات دے رہے ہیں وہ امریکی پالیسی کو ماننے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن امریکا کے ’ڈو مور‘ کے مطالبے اور اپنا گھر ٹھیک کرنے کو درست قرار دینا مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف ان قربانیوں کی نفی ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خارجہ کا ہی اگر پالیسی کے خلاف بیان دے گا تو دشمن کی ضرورت نہیںٗ پتہ نہیں وزیر خارجہ کن کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔اراکین نے جنوبی ایشیا اور افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔اراکین کے مطالبے پر آئندہ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ اصف کو طلب کر لیا گیا، جبکہ سیکریٹری خارجہ کو بھی نئی امریکی پالیسی پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی۔

کمیٹی نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، جو کہ عالمی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔اراکین نے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف بینرز اور پوسٹرز کے معاملے کو اراکین نے ملکی خود مختاری کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام انتہائی قابل مذمت اور عالمی اصولوں کے منافی ہے۔قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں سابق وزیر مملکت خارجہ امور مخدوم خسرو بختیار کو چیئرمین خارجہ امور کمیٹی بھی منتخب کر لیا گیا، ان کا نام آفتاب شیرپاؤ نے پیش کیا جس کی نعیمہ کشور و دیگر اراکین نے توثیق کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…