اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مخالفوں کو سخت پیغام دیدیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/کوئٹہ (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان امن واستحکام اور بلوچستان کی خوشحالی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ٗقوم کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ٗ نوجوان ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہوں اور منفی تاثر کو ختم کریں۔

جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے بلوچستان آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ میں نوجوانوں سے ملاقات کی جن میں 173 طلبا اور فیکلٹی ممبرز کا تعلق بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے تھا۔ نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ باصلاحیت اور متحرک ہیں ٗنوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لئے آپ قومی سالمیت اور ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اپنی تعلیم اور کام پر بھرپور توجہ دیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے ٗیہ ملک امن و استحکام اور بلوچستان کی خوشحالی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا جبکہ ریاست دشمن عناصر غیر ملکی دشمن ایجنسیز کے تعاون سے پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن نوجوان ان عناصر کے پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہوں اور منفی تاثر کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نوجوانوں کو محفوظ اور مستحکم پاکستان دینے کے لیے پرعزم ہے اور تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ قوم کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…