کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے محرم الحرا م کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے ، 30ستمبر اور یکم اکتوبر کو عام تعطیل ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عاشورہ محرم کی عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ 9محرم یعنی 30ستمبر اور 10محرم یعنی یکم اکتوبر کو چھٹی ہو گی ۔حکومت نے عام تعطیلات کے اعلان کا
نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔واضح رہے پرائیویٹ اداروں میں بھی نو اور دس محروم کو چھٹی ہوگی۔دریں اثنا یوم عاشور کے سلسلے میں پورے پاکستان میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے گئے ہیں ۔پولیس کی اضافی نفری جلوسوں کے مقامات پر تعینات کی گئی ہے ۔نو اور دس محرم کو بعض مقامات پر موبائل فون بند کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔