اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جمعرات کو برطانیہ روانگی کا امکان ہے، انہوں نے برطانیہ کا دس سال کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی اور برطانوی قونصلیٹ لاہور سے اپنا پاسپورٹ وصول کرلیا ہے، نواز شریف برطانیہ میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج سے متعلق ڈاکٹرز سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف جمعرات کو کسی بھی وقت برطانیہ روانہ ہو سکتے ہیں، وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے جاری علاج
سے متعلق ڈاکٹروں سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے برطانوی قونصلیٹ لاہور میں ویزے کے حصول کیلئے درخواست دی تھی اور انہوں نے برطانیہ کا دس سال کا ویزہ مانگا تھا اور برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے انہیں ویزہ دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو 2اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے، تاہم حسن، حسین، مریم اور کیپٹن صفدر 2اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔