لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت بگڑنے پر گذشتہ روز انہیں لندن کے پرنس گریس ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کلثوم نواز کی حالت بہت بگڑ گئی تھی ٗڈاکٹروں نے ان کاطبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر 24گھنٹے ایمرجنسی میں رکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم، حسن، حسین والدہ کے ساتھ ہسپتال میں رہے
اور نوازشریف کو بھی کلثوم نوازکی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعائوں کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام امی کوطبیعت بگڑنے پرہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ٗامی کی طبیعت کی بہتری کیلئے دعا کریں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے کینسر تشخیص کیا اور وہ ان دنوں لندن میں زیرعلاج ہیں۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کیلئےکل لندن روانہ ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے کل لندن روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور لندن کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ سابق وزیراعظم پہلے سے اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں موجود تھے اور نیب کی پیشی کیلئے وطن واپس آئے تھے۔
Ami was taken & admitted to the hospital again late last night. Drs are trying to stabilise her condition. Request for prayers. Allahu Shafi
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 27, 2017