جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے ورلڈ بنک ساؤتھ ایشیا کی دستاویزی رپورٹ کا سوشل میڈیا پر چرچہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک)ورلڈ بنک ساوئتھ ایشیاء کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ کو سوشل میڈیا پر شائع کر دیا گیا ہے ، ورلڈ بنک نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتی علاقہ جات میں لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے جو کام دو ماہ میں کیا جاتا ہے اب صرف پچاس منٹ کے محدود وقت میں ہوجاتا ہے جو قابل تعریف بھی ہے اوردنیا کے لئے قابل تقلید بھی ،بلاشبہ اِس کا سہرا وزیراعلی پنجاب میاں محمد

شہباز شریف کے سر ہے،جنہوں نے اپنے ویژن کے مطابق اِس منصوبے کے انتہائی محدود وقت میں اپنے نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ ۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک دستاویزی ویڈیو کلپ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں زمین اور مکان بہت سے لوگوں کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں، اِس سرمائے کوخوشگوار زندگی گزارنے کیلئے کسان اور چھوٹے کاروبارکے مالکان اپنی آمدن میں بہت اہم تصور کرتے ہیں، دنیا کی کل آباد ی کا صرف تیس فیصدحصہ ایسا ہے جس کی زمین قانونی طور پر رجسٹرڈ ہے۔ایڈیارڈو منصور،ڈائریکٹر لینڈ اینڈ واٹر ڈویژن برائے فوڈ اینڈ ایگریکلچر اورگنائزیشن آف دی یونائیڈڈ نیشن کے اِس حوالے سے کہنا ہے کہ زمین مستحکم پیداواری کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے،یہ مستحکم ترقیاتی کاموں کیلئے بھی بہت ضروری ہے،فعال ایڈمنسٹریشن کے تحت لینڈ ریکارڈ،اُسے کے کاپی رائیٹس کو محفوظ کرنا اُسے برقرار رکھنا ۔پاکستان کے اِس دیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے ۔ پاکستان کے گنجان آباد صوبے پنجاب میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم پروجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈنگ کا ایک بہترین نظام متعارف کروایا گیا ہے ۔ اِس پروگرام کے تحت ۵۵ ملین زمینداروں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل آئزڈ کر دیا گیا ہے جبکہ ۱۴۴ ڈیٹا سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔جسکا مقصد شفافیت کو برقرار رکھنا ہے ۔

نادیہ احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر کمیونیکیشن، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام دراصل غریب عوام کو پُرانے اور فرسودہ پٹواری نظام کی گرفت سے چھٹکارے حاصل کرنے کیلئے متعارف کروایا گیا ہے ۔ جو عوام کی پریشانی کا سبب بنتے تھے۔ یہ پروگرام خواتین کو تحفظ فراہم کرے گا اور معاشرے میں خود مختاری کا بھی باعث بنے گا۔ اوسامہ بن سعید ڈائریکٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پاکستان نے کہا کہ اس سسٹم نے زمین کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے کیونکہ اس نئے سسٹم میں تحفظ کے ذریعے بنکوں اور دوسرے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔میرا یقین ہے کہ ٹیکنالوجی نے یہاں بہت اہم کردار ادا کرنا ہے۔ یہ اسی ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے ہوا ہے جس کی کامیابی کا اہم کریڈٹ لیتے ہیں۔پاکستان کی کامیابی کو لائحہ عمل کے طور پر لیتے ہوئے ترقیاتی ماہر اور حکومت کے نمائندگان بنکاک میں

لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ ایند انفارمیشن سسٹمز کے تحت ہونے والی ورکشاپ میں اکٹھے ہوئے تاکہ پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ مسٹر مانیس چواسوات، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفامیشن سسٹمز نے کہا کہ میری رائے میں زمین ایک اہم جزو ہے جو انسانی بقا اور خوراک کی ضامن ہے۔ زمین معاشی ترقی کا راستہ ہے۔ ایڈے اعجاس، سینئر ڈائریکٹر ورلڈ بنک گروپ نے کہا کہ زمین معاشی ترقی کا راستہ ہے۔

میں بہت سارے ایسے عوامل دیکھتا ہوں جن کا تعلق زمین اور معاشی ترقی کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹر آئی ایچ کے ماہناما،مستقل سیکریٹری، منسٹری آف لینڈز سری لنکا،بنجامن راٹھور، چیف لینڈ ایڈمنسٹریشن آفیسر ، اور میری الزبتھ، سینئر سوشل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ ، ورلڈ بنک گروپ نے بھی اپنے خیالات میں لینڈ ریکارڈ پروگرام ہو معاشرے کیلئے اہم قراردیا ہے ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…