اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں کابل کا دورہ کریں گے، یہ اعلان افغان وزارت دفاع نے کیا، افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اگلے پانچ روز میں کابل کا دورہ کریں گے۔ افغان ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اگلے پانچ روز میں دورہ کابل کا امکان ہے
اس دورے میں وہ افغان حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دہشت گردی کے خاتمے سے حوالے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارتِ داخلہ نے کہا کہ ملاقاتوں میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہاکہ افغانستان حکومت پاکستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے اور کارروائی کے حوالے سے بات کرے گی۔