اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) انتخابی نشان کی اہل نہیں رہی، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) 45 دن کے اندر پارٹی انتخاب کرانے میں ناکام رہی ہے، الیکشن کمیشن نے مقررہ مدت میں (ن) لیگ کا صدر مقرر نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے 3 اکتوبر کوجواب طلب کر لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررہ مدت میں ن لیگ کا صدر مقرر نہ کرنے پر نوٹس
جاری کیا گیا ہے، اس نوٹس میں مسلم لیگ (ن) سے کہا گیا ہے کہ ن لیگ 45 دن میں پارٹی انتخاب کرانے میں ناکام رہی ہے اور اس وجہ سے مسلم لیگ (ن) انتخابی نشان کی اہل نہیں رہی ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال خود یا وکیل کے ذریعے 3 اکتوبر کو پیش ہوکر اپنا موقف دیں۔ 3 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن معاملے کی سماعت کرے گا۔