منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’الطاف حسین کو پھانسی‘‘ سندھ حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی طرح غدار ہیں، وفاقی حکومت اختیارات دے تو ہم انہیں پھانسی دینے کے لئے تیار ہیں،ہماری قیادت نے اپنے ہر وعدے پر عملدرآمد کرکے دکھایا ، کراچی ایک پرامن شہر بن چکا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا پرویز مشرف نے جب 1999 میں حکومت کا تختہ الٹا

تو اس وقت آصف زرداری جیل میں تھے اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود تھے تو اس وقت سامنے کیوں نہیں لائے گئے اب اپیل میں جانے کے بعد سارے انکشافات کیوں کئے جارہے ہیں اور بے نظیر بھٹو کی شہادت مشرف کے دور صدارت میں ہی ہوئی تھی اور اس وقت ڈاکٹرذوالفقار مرزا سندھ کے وزیرداخلہ تھے اس وقت مشرف کو ساری باتیں کیوں یاد نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ اور گرفتارمجرم کلبھوشن یادو کی طرح پاکستان کے غدار ہیں اور غدار کی سزا صرف موت ہے اگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے دے تو ہم ایم کیوایم کے بانی کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری قیادت نے اپنے ہر وعدے پر عملدرآمد کرکے دکھایا آج کراچی ایک پرامن شہر بن چکا ہے جس میں سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ آرمی اور رینجرز کا کردار مثالی ہے۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کے روز موبائل فون سروس کی معطلی کے لئے وفاق کو درخواست دے دی ہے جس ضلعے کی انتطامیہ نے ہمیں درخواست دی وہاں موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…