منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’مریم نواز کی چالیں الٹ گئیں‘‘ چوہدری نثار نے سب سے بڑا دائو کھیل دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر کالم نگار و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی سے در اصل مریم نواز کی سوچ کو شکست ہوئی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مریم نواز کی سوچ اور ان کی حکمت عملی معاملات کو سنبھال نہیں سکی۔ نواز شریف کی پاکستان واپسی سے چوہدری نثار مسلم لیگ ن پر اپنا اثر و رسوخ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ارشاد بھٹی

کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازاپنے والد نواز شریف کی پاکستان واپسی اور احتساب عدالت میں پیشی کی مخالفت کر رہی تھیں۔ اب نواز شریف کی جانب سے پاکستان واپسی اور چوہدری نثار سے آتے ہی ملاقات کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریم نواز کی لابی کا پارٹی پر اثر و رسوخ کم ہو جائے گا۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل دی جا رہی ہے ۔ حامد میر نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے گروہ خاص کر (ن) لیگ کا ایک بڑا گروپ اس نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل میں معاون ہوگا۔ سینئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عملاََ سربراہ آصف زرداری کو ان کی جماعت کے ایک اہم رہنما نے یہ بات منہ پر کہی ہے کہ ایک نئی سیاسی جماعت بننے جا رہی ہے اور ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں، حامد میر نے کہا کہ ایسی ہی باتیں مسلم لیگ (ن) میں بھی مجھے سنائی دے رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے بھی لوگ اس نئی سیاسی جماعت میں جائیں گے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اعتزاز احسن نے بھی پیپلزپارٹی کی قیادت سے کھل کر اختلافات کا اظہار کیاتھا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں پیپلزپارٹی کی شکست کے ذمہ دار آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور سندھ حکومت ہے ،پی پی کے لئے 1414 ووٹ لینا انتہائی

شرمناک ہے ، پانامہ لیکس کی طرح سانحہ ماڈل ٹان پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی حکمرانوں کے گلے کا طوق بنے گی ،(ن) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ سیاست اور حکومت میں تجربہ کاری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج جن حالات سے دوچار ہیں وہ سب کے سامنے ہے ۔ ملک کے انتظامی امور بری طرح

متاثر ہو رہے ہیں لیکن وزرا کہیں اور مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی طرف سے اداروں میں ٹکرا کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے جو کسی طرح بھی ملک کے لئے سود مند نہیں ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نیب کیسز میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی اور سر خرو ہوئی جبکہ دوسروں کو عدالتوں کے احترام کا درس دینے والے موجودہ حکمران آج راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ قوم نواز شریف

سے سوال کرتی ہے اب اس سے زیادہ ملک کے حالات کیا خراب ہوں گے؟ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے مایوسی کی فضا پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پانامہ لیکس نے حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑا اسی طرح سانحہ ماڈل ٹان پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ بھی ان کے گلے کا طوق بنے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…