جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کلثوم نواز کی لندن میں حالت بگڑ گئی نوازشریف شدید پریشان۔۔ہنگامی فیصلہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑنے کی اطلاعات،نواز شریف آج رات لندن روانہ ہو سکتے ہیں،سما نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جس کی اطلاع نواز شریف کو دے دی گئی ہے اور وہ آج رات لندن روانہ ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نوا زگلے میں کینسر کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں

اور ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ ان کی کیموتھراپی ابھی شروع ہونا ہے۔اس سے پہلے آج احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن فلیٹس سمیت تین ریفرنسز میں  فرد جرم عائد کرنے کے لئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نواز شریف کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، مریم نواز، حسن، حسین اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے قابل ضمانت وانٹ جاری، عدالت نے چاروں ملزموں کو ذاتی حیثیت میں 2 اکتوبر کے لئے طلب کر لیا، ہر ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانا ہونگے۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نواز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں کمرہ عدالت تک پہنچایا گیا۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کے جج سے کہا ان کی اہلیہ لندن میں بیمار ہیں، جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا آپ جا سکتے ہیں، وکلاء کو اگلی تاریخ دیں گے۔ اس مکالمے اور مختصر پیشی کے بعد نواز شریف کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اس موقع پر لیگی وزرا اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے کمرہ عدالت میں نعرے بازی بھی کی۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں، عدالت میں چند لمحوں کی پیشی کے بعد نواز شریف لیگی وزراء اور رفقا کے ہمراہ دوبارہ پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔لیگی رہنما بھی نوازشریف سے یکجہتی کے اظہار کیلئے احتساب عدالت پہنچے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…