جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں،پرویز مشرف نے کیا کچھ کیا اور کورکمانڈر کیا کہتے رہے؟کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججز نظربندی کیس کی سماعت کے دوران جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے خلاف استغاثہ کے آخری گواہ کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم کابیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ پیر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماعت کے دور ان کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم نے موقف اختیار کیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ اور ججز نظر بندی پرویز مشرف کے ذاتی فیصلے تھے۔انہوں نے کہا کہ تین نومبر کی ایمرجنسی میں پرویز مشرف نے وردی کا غلط استعمال کیا اور افواج پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔عدالت میں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ججز کی نظربندی میں کور کمانڈرز کی مرضی شامل نہ تھی۔انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی کے خلاف وکلاء اور سابق فوجیوں نے بھی احتجاج کیا۔انہوں نے بتایا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں سرگرم وکلاء کو جیل بھیجوایا گیا۔ پراسیکیوٹر عامر ندیم نے کہا کہ تمام گواہوں سے شہادتیں مکمل ہوگئی ہیں۔دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے دلائل کے لیے وقت مانگ جس پر عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی طرف سے وقت مانگنے کی استدعا منظور کر لی کرتے ہوئے سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…