اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نااہل ہو گئے، اقتدار تو گیا ہی پارٹی صدارت بھی ختم ہو گئی، لیکن نواز شریف کے شاہانہ انداز نہ بدلے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نااہل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف لندن میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے بعد جب لندن سے واپس پہنچے تو ائیرپورٹ پر بھی انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا، گھنٹوں پہلے ہی ان کا پروٹوکول بے نظیر انٹرنیشنل پہنچ گیا، نہ صرف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بلکہ ڈپٹی سپیکر
مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت خرم دستگیر، خواجہ سعد رفیق، مشاہد اللہ، طلال چوہدری زاہد حامد، انوشہ رحمان، طارق فضل چوہدری، جعفر اقبال سمیت وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کا لاؤ لشکر ہاتھ باندھے سر جھکائے نااہل وزیراعظم کے استقبال کے لیے کھڑا تھا، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے لیے خصوصی گاڑی خلاف قانون راول لاؤنج کے اندر پہنچائی گئی، ان کے پروٹوکول میں ایک دو نہیں پوری 58 گاڑیاں شامل تھیں جو انہیں حفاظتی حصار میں لے کر پنجاب ہاؤس پہنچیں۔