بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف تو پاکستان پہنچ گئے۔۔کیا مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر بھی واپس آئینگے؟؟؟ دونوں نے اہم فیصلہ کرلیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے پاکستان واپس آنے کے بعد انکی صاحبزادی مریم نواز اور شوہر کیپٹن(ر) صفدر نے بھی پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے لندن سے پاکستان واپسی کے ٹکٹ بھی کنفرم کروا لئے ہیں تاہم حسین نواز اور حسن نواز لندن میں زیرعلاج اپنی والدہ کیساتھ ہی رہیں گے ۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف آج صبح  ہی تقریباً ساڑھے

سات بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے اور مریم نواز نے اپنے والد کی ہمت اور حوصلے کو داد دیتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہاتھا کہ نوازشریف نے یہ کچھ جانتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا کہ جو ان کے ساتھ ہورہاہے ، یہ احتساب نہیں ۔ادھروزیر مملکت اطلاعات  و نشریاست مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہا تھا نہ شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا ، نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا، منی لانڈرنگ کے نام پر شرو ع ہوکر اقامے پر ختم ہونے والے کیس پر پوری قوم سوال کررہی ہے،عمران خان اداروں کو گالی دیتے ہیں، تضحیک کرتے ہیں ، عدالتوں سے بھاگتے اور پھر معافی مانگتے ہیں،چار سال میں اداروں کو کمزور کرنے کے علاوہ عمران خان نے اور کچھ نہیں کیا۔پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات  مریم اورنگزیب نے کہا  کہ محمد نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے ،سابق وزیراعظم اورشریف خاندان نے اپنے خلاف مقدمے میں قانون کی پاسداری کی نئی تاریخی مثال قائم کی۔شریف خاندان نے عدالتی فیصلے کے خلاف آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا۔ شریف خاندان کوہر پاکستانی شہری کی طرح تمام قانونی حقوق حاصل ہیں،پاکستان کے آئین اور قانون کو بھی شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہو گا

،منی لانڈرنگ کے نام پر شرو ع ہوکر اقامے پر ختم ہونے والے کیس پر پوری قوم سوال کررہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کرپشن کے نعرے لگانے والے خود عدالتوں سے مفرور ہے، عمران خان اداروں کو گالی دیتے ہیں، تضحیک کرتے ہیں ، عدالتوں سے بھاگتے اور پھر معافی مانگتے ہیں،چار سال میں اداروں کو کمزور کرنے کے علاوہ عمران خان نے اور کچھ نہیں کیا،خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی کرپشن چھپانے کے لئے احتساب کمیشن کو آج تک تالالگایا ہو اہے،عمران صاحب پارٹی فنڈنگ کے لئے جوا کھیلتے ہیں اور کہتے ہیں جوا نہیں کھیلا ایڈوایز دی تھی اور پیسا کمایا، ہائے معصومیت !

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…