اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و اینکر پرسن شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو اس حال تک پہنچانے والی مریم نواز ہیں ۔ پہلے مریم نواز نے اپنے ٹویٹس میں کہا تھا کہ ان عدالتوں کو ہم نہیں مانتے اور ہم اب مزید عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ اور اب جب نواز شریف واپس آئے ہیں تو انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ دیکھو یہ ہوتا ہے آدمی، یہ ہوتا ہے
لیڈر جو واپس آ رہا ہے۔شاہد مسعود نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ ایسا کیوں کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہاں سے وہ نہ آگے جا سکتے ہیں نہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ مریم نواز نے اپنے والد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اور خود باہر بیٹھی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود ھٓنے کہا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں، اس صورتحال میں نواز شریف کی سکیورٹی کس کے پاس ہو گی؟ وزیر داخلہ بھی بیرون ملک ہیں ۔ ان حالات میں ملک کوئی بڑا حادثپہ برداشت نہیں کر سکتا ۔شاہد مسعود نے پروگرام کے دوران مزید کیا باتیں کیں آپ بھی ملاحظہ کریں