اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چو دھری کے درمیان پنجاب ہائوس می اہم ملاقات۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد میں واقع پنجاب ہائوس پہنچے جہاں چودھری نثار بھی آ گئے اور دونوں رہنماﺅں میں طویل عرصے کے بعد ون آن ون ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں مختلف سیاسی و ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر چودھری نثار نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت کے حوالے سے بھی دریافت کیا ۔اس سے پہلے نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ملکی سیاست، عدالتوں میں پیشیوں اور پارٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل ’’آج‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف قومی ائیرلائن کی پرواز سیون ایٹ سکس کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے جہاں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پروفاقی وزراء سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کا استقبال کیا۔سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں بے نظیر ائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے۔دودرجن سے زائد گاڑیوں کا قافلہ پنجاب ہاؤس پہنچا جہاں پربھی سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے تھے ۔۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں اسپیکرایازصادق سمیت دیگرلیگی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورپارٹی امورپرمشاورت کی گئی۔