اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار اور شہبازشریف سے کیا چھپایاگیا؟مریم نواز نے نوازشریف کو کیا بتایا کہ وہ فوراً واپسی پر آمادہ ہوگئے؟خبر رساں ادارے کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)میاں نواز شریف کو مریم نواز اور دیگر قابل اعتماد ساتھیوں نے بریفنگ دی تھی کہ ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں نگران سیٹ اپ کی خبریں گردش کررہی ہیں اور اگر ایسا ہوگیا تو مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ساتھ شریف فیملی کا شیرازہ بھی بکھر جائے گا۔ میاں نواز شریف نے اپنے انتہائی قابل اعتماد و زراء کے ذریعے پیپلزپارٹی کو ساتھ ملا کر پارلیمنٹ سے بل منظور کروا کر مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا راستہ ہموار کرتے ہوئے بھی چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف کو اس کی بھنک نہیں پڑنے دی

البتہ مصدقہ ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ میاں نواز شریف کو وطن واپسی کا مشورہ بھی آصف علی زرداری نے ہی دیا ہے تاکہ تحریک انصاف کے آگے بڑھتے ہوئے قدم روکے جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق میاں شریف کی وطن واپسی سے متعلق فیصلے کی خبر مشاہد اللہ خان نے جاری کی جو کہ نواز شریف انتہائی قابل اعتماد ساتھی تصور کئے جاتے ہیں۔ میاں نواز شریف‘ مریم نواز ‘ خواجہ آصف‘ خواجہ سعد رفیق اور ان کے گروپ میں شامل دیگر راہنماؤں نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ میاں نواز شریف ہر صورت وطن واپس جائیں اور عدالتوں کے اندر اور باہر اپنے مقدمات کا دفاع کریں۔ عدالتوں میں قانونی موقف پیش کیا جائے اور عوام کے سامنے آئندہ الیکشن کو سامنے رکھ کر موقف پیش کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے میاں نواز شریف کو وطن واپس لانے میں زیادہ زور دیا تاکہ ایسے امکانات کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے کہ پارٹی پر کوئی دوسرا گروپ قبضہ کر سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اپنے شیڈول کے مطابق لندن سے امریکہ کی تیاری کئے بیٹھے تھے جہاں پر ان کی امریکی لابنگ فرم ’’وین سنٹ روبیرٹی گلوبل روبیرٹی‘‘ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی طے تھیں۔ لیکن محترمہ مریم نواز نے امریکہ سے پہلے انہیں پاکستان واپسی پر آمادہ کیا جبکہ خادم اعلیٰ پنجاب اپنے مفاہمتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں مکمل ناکام دکھائی دیتے ہیں اسی لئے وہ تیس ستمبر کو واپس آئیں گے جبکہ میاں نواز شریف 26 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…