اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

عمران خان ۔۔۔ جہانگیر ترین ۔۔۔فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کی دائر درخواست پر سماعت (کل)منگل کو ہوگی ۔رپورٹ کے مطابق سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا ،بینچ کے ممبران میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں عدالت نے عمران خان، جہانگیر ترین، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کونوٹسز جاری کردئیے ہیں ۔

یاد رہے کہ عدالت نے عمران خان سے بنی گالامیں زمین خریداری کی منی ٹریل میں موجود خلا اورعدالتی سوالات پر وضاحت مانگ رکھی ہے۔ایک روز قبل لیگی رہنما اور درخواست گزار حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادی تھیں ۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے بعد اکبر ایس بابر کی درخواست پر مزید کارروائی (آج )پیر کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے 14ستمبر کو عمران خان کے توہین عدالت کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے جو اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر تے ہوئے عمران خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔ دریں اثنا نوازشریف اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، نئے انتخابات کا اعلان کیاجائے، عمران خان نے مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئے عام انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، عوام پر ٹیکس لگالگاکر پیسہ اکٹھا کیاجارہاہے ، سب سے مہنگی بجلی برصغیر میں پاکستان میں مل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جب افغان پالیسی بن رہی تھی تو ہمارا وزیرخارجہ ہی نہیں تھا ،

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اب بھی کہتے ہیں کہ نوازشریف ہی وزیراعظم ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل منظور کرواکر جمہویت کامذاق اڑایاگیا ہے، وزیراعظم کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے ، مسلم لیگ ن کو اب دوبارہ عوامی مینڈیٹ لینا چاہئے ، خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر بننے کے قابل نہیں، اپنا اپوزیشن لیڈر لائیںگے، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی حمایت کرتے ہیں، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں آرہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…