لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے موجودہ حالات میں پارلیمانی محاذ کے ذریعے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لندن میں جاری مشاورتی عمل میں غور کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں جارحانہ رویہ اپنانے کی بجائے بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا لیا جائے ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف کا ووٹ بینک ہر صورت محفوظ رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے
اسی تناظر میں دوسری اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر نواز شریف کی مقبولیت کو بر قرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔جمعیت علمائے اسلام اور چھوٹے صوبوں سے تعلق رکھنے والی علاقائی اور قوم پرست جماعتوں کی مدد سے نواز شریف کے موقف کی تائید کرنے کیلئے بھرپور مہم جاری رہے گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے ملک کے بہترین مفاد میں صبر کا دامن تھامنے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے تاکہ معاملات کو مثبت انداز میں آگے چلایا جا سکے ، واضح رہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما شہباز شریف اور چوہدری نثار شدت کے ساتھ اعتدال کی پالیسی پر عمل کرنے اور محاذ آرائی سے گریز کا مشورہ دیتے رہے ہیں او ربالاخر چوہدری نثار اور شہبازشریف کا موقف تسلیم کرتے ہوئے پارٹی نے نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے اور آئندہ اسی پر عملدرآمدکیاجائے گا۔ لندن میں جاری مشاورتی عمل میں غور کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں جارحانہ رویہ اپنانے کی بجائے بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا لیا جائے ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف کا ووٹ بینک ہر صورت محفوظ رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے