اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

نوازشریف کی واپسی، اہم عہدے پر فائز ہو گئے، ن لیگ کے سینئر رہنما نے اعلان کر دیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شق 203 قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی منظور، تفصیلات کے مطابق حکومت نے الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی منظور کرا لی ہے اس شق کی منظوری سے اب سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف دوبارہ پارٹی صدر بن سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے انتخابی اصلاحات بل 2017 کی شق 203 میں ترمیم کی تجویز دی تھی اس تجویز میں کہا گیا تھا کہ جو قومی اسمبلی کا ممبر نہیں رہتا وہ پارٹی کا سربراہ بھی نہیں بن سکتا۔

جب اس شق پر سینٹ میں ووٹنگ کرائی گئی تو اس بل کی حمایت میں 38 اور مخالفت میں 37 ووٹ آئے، اس طرح ن لیگ صرف ایک ووٹ سے شق منظور کرانے میں کامیاب رہی اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی اس شق میں ترمیم صرف ایک ووٹ سے مسترد کر دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہداللہ خان نے اس بل کی منظوری کے بعد کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے بلکہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ نوازشریف دوبارہ صدر بن چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے اس حوالے سے کہا کہ اب کوئی سیاستدان اپنی پارٹی کی سربراہی سے پارٹی کی مرضی کے بغیر زبردستی نہیں ہٹایا جا سکے گا، سعد رفیق نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کی جیت نے یہ ثابت کر دیا کہ میاں محمد نواز شریف کو سیاست سے بے دخل کرنے کی سازش ناکام ہوگئی ہے اور میاں محمد نواز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر رہیں گے۔ سعد رفیق نے کہا کہ آج سینٹ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا کردار انتہائی شرمناک ہے، یہ لوگ جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسے ہی کاٹ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس قانونی ترمیم کے بعد میاں محمد نواز شریف کے پارٹی سربراہ رہنے کی راہ دوبارہ ہموار ہوئی ہے، یہی ترمیم آنے والے دنوں میں عمران خان کو بچانے کے کام بھی آئے گی۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک نا اہل شخص کو پارٹی کی صدارت دلوانے کے لئے الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 میں ترمیم کرکے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ، مسلم لیگ (ن) یہ سب کچھ نواز شریف کا سیاسی کیرئیر کے دوبارہ آغاز کے لیے کر رہی ہے حتیٰ کہ میاں محمد نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…