پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

این اے 120 سے کامیابی ،نوازشریف نے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر جو موقف اختیار کیا تھا، پاکستان کے عوام نے میرے اس موقف کی تائید کر دی ہے، وزیراعظم سے کہا ہے کہ این اے 120سے غائب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے بارے میں انکوائری کرائیں، کالعدم تنظیموں کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے میڈیا میں جو باتیں آئی ہیں وہ پوری قوم کیلئے باعث تشویش ہیں ،جمہوری قوتوں کو ان چیزوں کا نقصان ہو گا،

وزیراعظم سے مشاورت ہوئی ہے اور یہ مشاورت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، بیگم کلثوم کاعلاج چل رہاہے ، عوام جلد صحتیابی کی دعا کریں۔ ہفتہ کو انہوں نے یہ بات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے باہر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ نواز شریف نے کہا کہ وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد جب وہ بذریعہ سڑک اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ کیلئے گئے تو اس دوران چار دن تک جو خطابات کئے ان میں جو موقف اختیار کیا گیا تھا وہ درست ثابت ہوا ہے اور عوام نے بھی اس کی تائید کی ہے، حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتائج قوم کے سامنے آ چکے ہیں اور عوام نے میرے موقف کی نا صرف تائید کی بلکہ اس کی تائید میں مہریں بھی لگائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس الیکشن کے موقع پر غائب ہوئے تھے آج میں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس کی انکوائری کریں تا کہ معلوم ہو سکے کہ یہ لوگ کیوں غائب ہوتے تھے۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ضمنی الیکشن میں کالعدم تنظیموں کے امیدواروں نے مذہبی بنیادوں پر ووٹ مانگا اور کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، جس پر نواز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے اخبارات اور میڈیا میں بہت سے تجزیے اور رپورٹس آ چکی ہیں، جو ملک و قوم کیلئے تشویش کا باعث ہیں اور جمہوری قوتوں کو ان چیزوں کا نقصان پہنچے گا،

خدانخواستہ صورتحال کوئی اور رخ بھی اختیار کر سکتی ہے، جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نئے چیئرمین نیب کے تقرر پر کوئی بات ہوئی ہے تو نواز شریف نے کہا کہ آج وزیراعظم سے ملاقات میں نئے چیئرمین نیب کے تقرر پر کوئی بات نہیں ہوئی،

انہوں نے کہا کہ مشاورت ہوتی رہتی ہے اور مشاورت پر عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ بیگم کلثوم کی صحت یابی کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ ان کی تیسری سرجری کافی بڑی ہوئی ہے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ابھی ان کا علاج چل رہا ہے، اب آپ لوگ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…