جمعرات‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چین تعلقات کے فروغ ،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چین دوستی کے فروغ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے مابین پارٹی سطح پر تعلقات بڑھانے اورسی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چین کے قونصل جنرل نے اپنی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طرف سے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو انکی سالگرہ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباددی اور وزیراعلیٰ کو گلدستہ پیش کیا ۔

چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جانب سے ایک خصوصی خط بھی پیش کیاجس میں سالگرہ پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاگیااورپاک چین تعلقات کو فروغ دینے اورسی پیک کے منصوبوں پر انتہائی رفتار اورمعیار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔یہ خط کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سنٹرل کمیٹی انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر زینگ شی سانگ نے اپنے دستخط کے ساتھ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو بھجوایاہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزیر نے وزیراعلیٰ کی66ویں سالگرہ پر ان کی صحت اوران کیلئے مزید کامیابیوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میںآپ کی سالگرہ کے خوشگوار موقع پر آ پ اور آپکی کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور آپ کی اچھی صحت، خوشگوار زندگی اورمزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔ گزشتہ برس جولائی آپ سے ہونے والی ملاقات کی خوشگوار یادیں میرے دل و دماغ میں آج بھی تازہ ہیں۔ اگرچہ ہماری ملاقاتیں تواتر کیساتھ نہیں ہوتیں لیکن ہمارے درمیان ہونے والی گفت و شنید اوردیگر رابطوں کے باعث ہماری دوستی کا رشتہ تسلسل کیساتھ مضبوط ہورہا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور ہیں لیکن ہماری دل اکٹھے دھڑکتے ہیں

کیونکہ دوستی فاصلوں کی محتاج نہیں ہوتی اورمخلص دوست ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اورایک دوسرے کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیاررہتے ہیں اورآپ چین کے انتہائی مخلص دوست ہیں اورہم آپ کے اخلاص اورمحبت کے قائل ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ہمیشہ اچھے دوستوں اور بھائیوں کی طرح دوستی کے اس رشتے کو ہمیشہ قائم رکھیں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزیر نے کہا کہ پاکستان کے تجربہ کار سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے آپ نے صوبہ پنجاب میں اپنی مضبوط لیڈر شپ کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اورآپ کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔آ پ کی انتھک محنت اورمخلصانہ کوششوں کے باعث مختلف شعبوں میںآپ کو غیر معمولی کامیابیاں ملی ہیں اورصوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں اہم ترین کامیابیوں کے ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے دیرینہ مخلص دوست ہونے کی خصوصی حیثیت سے آ پ نے کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مابین تعلقات کو بڑھانے،پاکستان اورچین کی دوستی میں استحکام خصوصاً پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے گراں قدر اوربے مثال خدمات سرانجام دی ہیں اوراس ضمن میں غیر معمولی کوششیں کی ہیں جو قابل قدر ہیں۔

میں آپ کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے پناہ تڑپ وجذبے اور پاک چین دوستی کے فروغ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے غیر معمولی عزم کامعترف ہوں اورمیں نے اس کوہر موقع پر محسوس کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین اورپاکستان کے تعلقات انتہائی گہرے ہیں اوردونوں ملک نے ہر سطح پر ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور پاکستان اورچین سٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔

دونوں ملکوں کے عوام کی دوستی لازوال ہے اورانہیں اس دوستی پر فخر ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے اپنے ممالک میں حکمران سیاسی جماعتیں ہیں اور دونوں جماعتوں کے مابین قریبی روابط ہیں اورپارٹی ٹو پارٹی تعلقات سے نہ صرف گورننس کے تجربات کو باہمی طورپر سیکھنے کا موقع ملا ہے بلکہ پاک چین تعلقات کو بھی بے پناہ فروغ ملاہے اورمجھے پوری امید ہے کہ ہمارے درمیان قائم ا س عظیم رشتے کومستقبل میں مزیدوسعت ملے گی۔

چینی قونصل جنرل نے سالگرہ کے موقع پروزیراعلیٰ شہبازشریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیااورانہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔چینی قونصل جنرل نے سی پیک کے منصوبوں پرتیزرفتاری سے عملدر آمد پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے اور سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کارکردگی قابل تعریف ہے اورچین کی حکومت اور عوام سی پیک کے حوالے سے شہباز شریف کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پربے پناہ رفتار اور اعلی معیار کیساتھ کام ہو رہا ہے اور کئی منصوبے خصوصاً ساہیوال کول پاورپلانٹ مقررہ مدت سے قبل کرانا شہبازشریف کا شاندار کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف سی پیک کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

پنجاب میں تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتہائی متحرک قیادت کو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین کے سرمایہ کار پنجاب میں کھلے دل کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ شہبازشریف کی قیادت میں منصوبوں کا معیار اور رفتار اپنی مثال آپ ہے۔ میں نے چین میں بھی منصوبوں پر اتنی تیزرفتاری سے کام ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جس سپیڈ سے پنجاب میں کام ہو رہا ہے۔

چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف چین کی قیادت اور عوام میں بھی پاکستان کے عوام کی طرح بہت مقبول اور ہردلعزیز ہیں اور شہبازشریف پاکستان کے حقیقی مین آف ایکشن ہیں اور انہوں نے اپنے عمل سے یہ بات ثابت کی ہے جس کی گواہی پاکستان کے عوام کے ساتھ چین کی قیادت اور عوام بھی دیتے ہیں۔ میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو ان کی سالگرہ کے موقع پر منصوبوں پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کیلئے ترقی وخوشحالی کی نئی جہتیں کھولی ہیں۔پاکستان میں سی پیک کے باعث ترقی کی رفتار تیزہوئی ہے اور سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں چین کا بے مثال ساتھ قابل تعریف ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے اوراس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔

سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی۔ پاکستان اور چین اس عظیم الشان منصوبے کی تکمیل کرکے ترقی و خوشحالی کا انقلاب برپا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کیخلاف دشمن کے مکروہ عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے چینی قونصل جنرل اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر ان کیلئے نیک خواہشات کے اظہار پران کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…