پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان کو کس وزارت کا وزیر بنایاجائیگا؟ ن لیگ کے اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے ،اس ملک کے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہیں ، پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے بہت بہروپئے آئے لیکن نوجوانوں نے ان بہروپیوں کو مسترد کر دیا کیونکہ کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی،

پاکستان کے عوام جانتے ہیں 1993 سے لیکر آج تک ملک میں ترقی کے جتنے بڑے منصوبے بنے ان پر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن )کی مہر ثبت ہے،عمران خان اور شیخ رشید بیڑہ غرق اور ستیا ناس تحریک کے کمانڈر ہیں ، آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کو چندہ جمع کرنے کی وزارت کاوزیر بنائینگے۔وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات ہفتہ کو نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام مسلم لیگ (ن )ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن )کا نظریہ ترقی ہے اور مسلم لیگ ن امید اور روشنی کا نام ہے جبکہ عمران خان اور شیخ رشید بیڑہ غرق اور ستیا ناس تحریک کے کمانڈر ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خود جرمنی اور فرانس کی مثالیں دیتے ہیں لیکن خیبر پختونخواہ میں سکولوں اور ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور بتائیں جرمنی اور فرانس جیسے کتنے سکول اور ہسپتال بنائے ہیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہو کہ ڈی ایچ کیونارووال جیسا ایک بھی ڈسڑکٹ لیول ہسپتال کے پی میں دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے منظور کئے گئے پشاور میٹرو بس منصوبہ کا ایک پہیہ بھی سڑک پر نہیں آسکا ، لیکن شہباز شریف نے گیارہ ماہ میں میٹرو چلا دی یہی تجربے کا فرق ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے ،اس ملک کے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہے ،

پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے بہت بہروپئے آئے لیکن نوجوانوں نے ان بہروپیوں کو مسترد کر دیا کیونکہ کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں 1993 سے لیکر آج تک ملک میں ترقی کے جتنے بڑے منصوبے بنے ان پر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن )کی مہر ثبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف چندہ اکٹھا کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد این جی اوز کیلئے چندہ کی وزارت بنائیگی جس کا وزیر عمران خان کو بنایا جائیگا۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو تلقین کی وہ منشیات اور اسلحے کے خلاف جہاد کریں اور کتاب اور کمپیوٹر کو اپنا ساتھی بنائیں۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…