اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کی قیدمیں سات برس مکمل ہو گئے ہیں ، انہیں23ستمبر2010ءکو نیویارک کی عدالت نے86برس قید کی سزا سنائی تھی ۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو30مارچ 2003ءکو گرفتار کرکے افغانستان منتقل کیا گیا تھا یہاں سے اسے امریکہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوافغانستان میں امریکی فوج کے زیر حراست بندوق چھین
کرامریکی اہلکار پرمبینہ قاتلانہ حملے کے الزام میں 23ستمبر2010ءبروز جمعرات نیویارک کی ایک عدالت کے جج برمن نے 86برس قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان میں ا ن کی بہن فوزیہ صدیقی ایک تحریک بھی چلا ری ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومتی سطح پر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوئی عملی اقدامات ہوتے نظر نہیں آئے۔