لاہور(آئی این پی )شہبازشریف نے شریف خاندان میں اختلافات کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے وا لے جان لیں نوازشریف کے ساتھ کھڑار ہوں گا، بھائی سے مخلص و وفادار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہاولپور ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں محاذ آرائی سے گریز اور اداروں سے ٹکرا کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
وزیراعلی پنجاب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے وا لے جان لیں نوازشریف کے ساتھ کھڑار ہوں گا، بھائی سے مخلص و وفادار تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔دریں اثناء شہباز شریف مسلم لیگ( ن) کے اہم اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے،لندن میں شہباز شریف کلثوم نواز کی عیادت بھی کرینگے،اور نواز شریف سے اہم ملاقات کرینگے،ایڈووکیٹ مصطفیٰ رمدے بھی شہباز شریف کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے،اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد نیویارک سے لندن پہنچ چکے ہیں،جہاں وہ مسلم لیگ (ن )کے اہم اجلاس میں شرکت کرینگے۔ہفتہ کوشہباز شریف لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے،اور (ن) لیگ کے اہم اجلاس میں شرکت کرینگے،شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔مصطفیٰ رمدے ایڈووکیٹ بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے،شہباز شریف لندن میں بھابھی کلثوم نواز کی بھی عیادت کرینگے،اس سے قبل وزیراعظم شاید خاقان عباسی اور وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف بھی اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک سے لندن پہنچے ہیں،جہاں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوگا جس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں۔