جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی قانون غلطیوں سے بھرا ہوا ہے،چیف جسٹس

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام غلطیوں سے بھرا ہے لگتا ہے جلدبازی میں قانون کہیں سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہو،کسی نے بلدیاتی قانون کا تفصیل سے جائزہ ہی نہیں لیا،لگتا ہے جلد آزجلدالیکشن کرانے کی کوشش کی گئی۔جمعہ کو

پارٹی سے نکالے گئے،خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی نمائندوں کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر وکیل نے کہا کہ پارٹی ہدایات کے باوجودمنتخب نمائندوں نے مخالفین کو ووٹ دیا،جے یو آئی لکی مروت کے پانچ کونسلرز کو پارٹی سے نکالا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ریکارڈ پرایسی کوئی بات موجود نہیں ہے،جب پارٹی نے ہدایات ہی نہیں دی تو خلاف ورزی کیسی؟اس پروکیل نے جواب دیا کہ تحریک انصاف نے ضلع ناظم ایبٹ آباد کو پارٹی سے نکالا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام غلطیوں سے بھرا ہے۔ لگتا ہے جلدبازی میں قانون کہیں سے کاپی پیسٹ کیا گیا،کسی نے بلدیاتی قانون کا تفصیل سے جائزہ ہی نہیں لیا،لگتاہے جلد آز جلدالیکشن کرانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ واضح نہیں لکی مروت میں جے یو آئی کا امیدوار کون تھا؟ٓٓاس پر جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ پارٹی کا

امیدوار ہی نہ ہوتو ووٹ دینے والا آزادہوتاہے،عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…