اسلام آباد (آ ئی این پی ) صدر مملکت ممنون حسین نے محرم الحرام کے دوران قوم پر بھائی چارے، رواداری اور امن کو فروغ دینے پرزور د دیا ہے ، اسلامی سال کے آغاز پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں محرم کے مقدس ماہ میں کربلا میں امام حسین رضی اللہ عنہ اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانی
کوسراہا اور انہوں نے نے قوم پرمحرم الحرام کے دوران بھائی چارے، رواداری اور امن کو فروغ دینے پرزوردیا۔