اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ملک کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش، سہیل وڑائچ نے انتہائی سنگین دعویٰ کر دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار کے مطابق حلقہ این اے 120 میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے آج نیوز کے پروگرام سپاٹ لائیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے اندر بہت ہی ایک گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، حلقہ این اے 120 اور پورے پاکستان کو سیکٹیرئل لیول پر اینالائز کیا گیا اور پاکستان کے جتنے سیکٹس ہیں

ان کو مسلم لیگ (ن) کے خلاف لڑانے کی کوشش کی گئی،انہوں نے کہا کہ یہ پہلا قومی سیاسی حلقہ ہے کہ جس میں پہلے اہل تشیع کی جماعت وحدت المسلمین نے تحریک انصاف کی ضمنی انتخاب میں حمایت کی، بریلوی مکتبہ فکر نے اپنا امیدوار کھڑا کیا اور اس کے علاوہ جماعت الدعوۃ کی ملی مسلم لیگ نے اپنا امیدوار میدان میں اتارا۔ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہاکہ دیوبند مکتبہ فکر کے علاوہ تینوں جماعتوں نے امیدوار کھڑے کیے اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف کھلے عام اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے کہاکہ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ مسلم لیگ رائٹ ونگ پارٹی تھی اس کے اندر بھی عسکریت پسند اور رائٹس گروپ موجود تھے، سہیل وڑائچ کے مطابق مذہب کو الگ کرنے کی کوشش کی گئی مگر یہ کوشش بالکل اسی طرح ہے جیسے جنرل ضیاء الحق نے پیپلز پارٹی کو انڈرکرنے کے لیے سپاہ صحابہ اور ایم کیو ایم بنائی تھی، سہیل وڑائچ نے کہا کہ معاشرے کے پڑھے لکھے لوگوں اور ہمارے جو مقتدر حلقے ہیں انہیں اس بارے سوچنا چاہیے کہ ہم یہ سوچنا چاہیے کہ اس طرح ہمارا معاشرہ تقسیم ہو سکتا ہے اور اس کے آنے والے کل پر شدید نقصانات ظاہر ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…