اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

فوج اور سیاستدان آمنے سامنے؟ زرداری اور پرویز مشرف کی بلیم گیم، اصل کہانی کیا ہے؟ معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو پاکستان واپس لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف صحافی اور کالم نگار ارشاد احمد بھٹی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کیا، انہوں نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس کے معاملے پر پرویز مشرف اور زرداری دونوں کی جانب سے سوائے بلیم گیم کے اور کچھ نہیں ہو رہا۔ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو پاکستان واپس لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

اور سابق صدر مشرف کا حالیہ بیان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ قبل ازیں صدر مشرف نے اپنے بیان میں  الزام عائد کیا ہے کہ بے نظیر بھٹواور مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے اصل ذمہ دار آصف علی زر دار ی ہیں ٗ زر داری نے نام لیکر مجھے للکارا ہے ٗ دیکھنا چاہیے بے نظیر بھٹو کے قتل کا فائدہ ایک ہی آدمی آصف علی زر داری کو ہوا ٗبلاول ٗ آصفہ ٗ بختاور اور قوم جان لے بے نظیر کا اصل قاتل کون ہے ؟میں اور میری حکومت تو بیت اللہ محسود کو مروانا چاہتے تھے ٗ کس نے بے نظیر کو ٹیلی فون کرکے گاڑی سے باہر نکلنے پر اکسایا ٗبے نظیر کے قتل میں آصف زرداری اور افغانستان کے اہم لوگ شامل تھے ٗآصف زرداری کے سابق افغان صدر کرزئی سے گہرے تعلقات تھے ٗرحمن ملک واقعے کے بعد اسلام آباد کیوں چلے گئے تھے؟۔ ویڈیو پیغام میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاکہ کچھ دن پہلے بے نظیر بھٹو کیس میں راولپنڈی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ۔انہوں نے ججمنٹ دی جس کو میں نے سنا اور خاموش تھا ۔پرویز مشرف نے کہاکہ ججمنٹ پر ہر ایک پاکستانی کو گلہ اور اس پر تشویش ہے کیونکہ دو بہترین آفسر ڈی آئی جی سعود اور ایس پی خرم شہزاد کو 17ٗ 17سزا مل گئی اور جیل میں بند اصلی پانچ دہشتگردوں کو چھوڑ دیا گیا اس ججمنٹ پر خاموش تھا اور دیکھ رہا تھا لیکن ایک دن پہلے آصف زر داری نے ایک خبر نکالی

اور میرا نام لیکر کہا میں نے بے نظیر بھٹو کا قتل کیا ہے ٗپرویز مشرف نے کہاکہ پہلی بار آصف علی زر داری نے میرا نام لیکر کہا یعنی مجھے للکارا ہے یہ میری برداشت سے باہر تھا اور میں نے سوچھا اب مجھے اس کا جواب ضرور دینا چاہیے لہذا اس کا جوا ب دینا چاہتا ہوں۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہاکہ بلاو ل بھٹو زر داری ٗ آصفہ بھٹو زر داری اور بختاور بھٹو زر داری ٗ بھٹو فیملی ٗ پاکستانی عوام بالخصوص سندھ کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کا قاتل کون ہے ؟

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے الزام عائد کیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمام بھٹو فیملی کی تباہی کاباعث ٗ بھٹو فیملی میں بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا ذمہ دار آصف علی زر داری ہے ٗدونوں کو آصف زر داری نے قتل کرایا ۔پرویز مشرف نے کہاکہ مرتضیٰ بھٹو کے قتل کی تفتیش کیلئے آصف زرداری نے اپنے دور صدارت کے 5 سال میں کچھ نہیں کیا کیونکہ خود اس میں ملوث تھے ٗ اب جو کام خود کروایا ہے تو اس کی تحقیقات کیوں کرواتے۔بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہاکہ جب قتل ہوا تو دیکھنا چاہیے کہ فائدہ یا نقصان کس کا ہوا ؟

بے نظیر قتل کیس سے میرا تو نقصان ہی نقصان ہوا ہے ٗفائدہ ایک آدمی کو ہوا ہے اوروہ آصف علی زر داری ہے جو اس میں ملوث ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ توحقیقت ہے کہ بے نظیر بھٹو کو بیت اللہ محسود اور اس کے لوگوں نے مارا ٗاس میں کوئی شک نہیں ہے سارے شواہد موجود ہیں لیکن دیکھنے کی چیز یہ ہے کہ اس قتل میں بیت اللہ محسود کے پیچھے کون تھا ؟کیا کوئی ایسا شخص تھا جو سازش کر کے بیت اللہ محسود کو اس نے استعمال کیا اور قتل کرایا یہ دیکھنا ہے ۔ بیت اللہ محسود میرا دشمن تھا میرا اوپر حملہ کررہا تھا اور میں تو اسے مروانا چاہ رہا تھا ۔نجی ٹی وی کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے الزام عائد کیا کہ بے نظیر کے قتل میں آصف زرداری اور افغانستان کے اہم لوگ شامل تھے جو عینی شاہد تھے ان کا عدالت نے بیان ہی ریکارڈ نہیں کیا ٗڈاکوؤں کے سرغنہ خالد شہنشاہ کو بینظیر کاسیکیورٹی انچارج بنایا گیا۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں وزیر داخلہ رہنے والے رحمن ملک کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ رحمن ملک واقعہ کے بعد اسلام آباد کیوں چلے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…