منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار جاتے جاتے خزانہ ساتھ لے گئے نیا وزیرخزانہ کیا مکھیاں مارے گا‘اسحاق ڈار نے خزانے کے ساتھ کیا کیا؟چودھری شجاعت حسین کا دلچسپ انکشاف

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہماری جماعت میں وکلا کی مسلسل شمولیت اور اظہار اعتماد اس بات کی علامت ہے کہ یہی وہ واحد جماعت ہے جو ملکی مفاد کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر عالمگیر ایڈووکیٹ اور ملک کرامت ایڈووکیٹ کی سربراہی میں سینئر وکلا کے وفد سے ملاقات اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

شامل ہونے والوں میں محمد حسین، رفیق انیس، عثمان احمد کھوکھر، رانا احسان اللہ، عارف محمود چودھری، چودھری کرامت، ملک غضنفر سعید اور ذوالقرنین واہلہ شامل تھے جبکہ سینئر ایڈووکیٹ جہانگیر اے جھوجھہ، نادر دوگل اور اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے اس موقع پر ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار جاتے جاتے خزانہ تو ساتھ لے گئے ہیں نئے وزیرخزانہ کیلئے کیا بچا ہے جب خزانہ ہی خالی ہے تو اس عہدے کی ضرورت نہیں کیا نئے وزیر خزانہ نے مکھیاں مارنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اکثر افراد سپریم کورٹ کے خلاف بول کر توہین عدالت کے مرتکب ہوتے رہے عدلیہ کے تقدس کو پامال کرنے والے ملک کے وفادار اور مخلص کیسے ہو سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے پہلے کہہ دیا تھا کہ شریف خاندان ملک سے فرار ہو جائے گا ہم 12 سال تک ایک ساتھ رہے ہیں ہم ان کو اچھی طرح جانتے ہیں اب یہ واپس نہیں آئیں گے، شریف خاندان نے نہ تو پہلے عدالتوں کا سامنا کیا اور نہ ہی اب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…