منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے خزانے کے منہ کھول دیئے ،ترقیاتی منصوبوں کیلئے نئی پالیسی جاری

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے الیکشن سے ایک سال قبل اپنی جماعت کی سیاسی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے متعین قوانین کو ختم کردیا نئی پالیسی کے تحت حکومت کسی بھی منصوبے کیلئے کسی بھی وقت رقم جاری کرسکے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری خزانہ شائد محمود نے اس بات کا انکشاف جمعرات کو ہونے والی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں کیا

کمیٹی کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں ہوا اس موقع پر سیکرٹری خزانہ شائد محمود نے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ حکومت نے موجودہ مالی سال 2017-18ء کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے متعین کردہ قوانین کو ختم کردیا ہے جس کے بعد حکومت کسی بھی ترقیاتی منصوبے کیلئے 20فیصد سے زائد کی رقم کسی بھی وقت جاری کرسکتی ہے واضح رہے کہ وزارت خزانہ ایک سال کے دوران اور دوسری سہ ماہی میں 20فیصد اور تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے تیس تیس فیصد تک رقم جاری کرسکتی ہے حکومت کی جانب سے اس قانون کو ختم کرنے کا مقصد الیکشن کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں

کیلئے رقم کا زیادہ سے زیادہ جاری کرنا ہے رواں مالی سال کے دوران حکومت نے ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ایک ارب کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیاہے جن میں سے پہلی سہ ماہی ختم ہونے سے پہلے تک 132 ارب کی رقم جاری ہوچکی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…