اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر احتساب عدالت سے ان کی ضمانت نہ ہوئی تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے- یاد رہے کہ اسحاق ڈار کو آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے جرم میں نیب عدالت نے طلب کر رکھا ہے- گذشتہ کچھ دنوں سے اسحاق ڈار کے استعفے کی افواہیں اڑ رہی تھیں تاہم اب انہوں نے خود تصدیق کردی ہے کہ اگر ان کی ضمانت منظور نہیں ہوتی تو وہ خود اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔دوسری جانب
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما غوث بخش مہر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر وزارت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اچھا نہیں لگتا کہ وزیرکے وارنٹ جاری ہوں اور وہ عہدے پر رہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے غوث بخش مہر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر وزارت سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اچھا نہیں لگتا کہ منسٹر کے وارنٹ جاری ہوں ،اور وہ عہدے پر رہے انہوں نے کہا کہ وزرا کو ذمہ داری دیکھانی چاہیے وزرا کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے حکومت میںتضاد نہیں ہونا چاہیے۔