اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم نے لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ یہ چھاپہ لاہور نیب کی ٹیم کی
طرف سے مارا گیا ہے۔ اس چھاپے کے دوران راولپنڈی نیب کے افسر بھی ہمراہ تھے اس کے علاوہ پولیس کی نفری بھی نیب کی ٹیم کے ہمراہ چھاپے کے لیے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر پہنچی لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔