اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے غریب عوام پر بجلی کا بم گرادیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی کرکے ٹیرف منظور کرلیا ۔نیپرا کی جانب سے منظور کردہ ٹیرف کے مطابق 100یونٹ استعمال کرنے پر 60پیسے فی یونٹ کا اضافہ
کیا گیا اور 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 3روپے 90پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا جبکہ 300یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔عوا م کی جانب سے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔