جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مخالفین یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ تخت لاہور متوالوں کا ہے،شہباز شریف

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل (آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ تخت لاہور متوالوں کا ہے 120 NA کے انتخابی مقابلہ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے،بابا نگِ دہل کہتا ہوں کہ یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا مشن میرے جسم میں خون کی

طرح دوڑتا ہے وہ پاکستان مسلم لیگ ن سانگلہ ہل کے راہنما ملک محمد حنیف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے لیگی وفد نے میاں محمد شہباز شریف کو این اے 120 میں محترمہ کلثوم نواز کی کامیابی پر میاں شہباز شریف کو مبارک باد دی انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے اندر کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے والوں کو شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی پر واضع ہو گیا ہے کہ وہ کتنے پانی میں ہیں 2018 ء میں بھی ن لیگ ہی کامیابی کی منزلیں طے کرے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے کوئی کسی کو مار نہیں سکتا مخالفین کو چاہیئے کہ این اے 120 کے مقابلہ کے بعد وہ آرام و سکون سے گھر بیٹھیں میاں محمد نواز شریف کو نا اہل کرنے کے باوجود ان کی مقبولیت کا چراغ آج بھی روشن ہے جس کو خدا تعالیٰ عزت دے اس سے

کوئی چھین نہیں سکتا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…