مسلم لیگ(ن) میں ’’اندرونی‘‘ دراڑیں صاف نظرآنے لگیں،نوازشریف سخت پریشان

20  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں میں شدید تناؤ سے پارٹی کی ’’اندرونی دراڑیں‘‘صاف نظرآنے لگیں،لیگی رہنماؤں نے بھی ایک دوسرے کو ٹارگٹ کر نے سے نوازشریف اور شہبازشریف موجودہ صورتحال سے سخت پریشان ہیں ،شاہد خاقان عباسی ، چوہدری نثار، خواجہ آصف، احسن اقبال سمیت بڑے رہنماؤں نے ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنے سے (ن)لیگ تنکے کی طرح بکھرتی نظر آرہی ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب

سے بھی ن لیگ پر تنقید میں شدت آگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی پاکستان کو اپنا گھر درست کرنے کی ضرورت کی تجویز کی توثیق پر پاکستان مسلم لیگ (ن)میں دراڑیں پڑنے لگی۔اپنی جماعت پر ایک اور وار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر شرمندہ نہ کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کے اندرونی مسائل کو درست کرنے پر زور دیا تھا، جبکہ جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی کالعدم تنظیموں کے حوالے سے اعتراف کیا تھا کہ یہ تنظیمیں پاکستانی سرزمین سے اپنے کام کر رہی ہیں۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی وزیر خارجہ کے نقطہ نظر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے جو نام تبدیل کرکے فعال ہوگئی ہیں۔چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے دونوں وزرا کے بیانات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ حساس اور اہم معاملات میں بیانات حقائق پر مبنی ہونے چاہئیں نہ کہ تصورات کی بنیاد پر۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ آرمی چیف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کے حوالے سے

دنیا پر زور دے رہے ہیں کہ وہ انہیں تسلیم کریں ایسے میں وفاقی وزرا کی جانب سے پاکستان کی پوزیشن کو خراب کرنا اور پاکستان سے ہی ڈو مور کا مطالبہ کرنا حیران کن ہے۔سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں وزرا گذشتہ چار برس سے وفاقی وزیر ہیں اور دونوں نے ہی وفاقی کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے ان خیالات کا اظہار کبھی نہیں کیا۔وزیر اعظم کے بیان، جس میں انہوں نے خواجہ آصف کے بیان پر

اتفاق کا اظہار کیا تھا، کے حوالے سے چوہدری نثار علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے گھر کو درست کرنا ضروری ہے لیکن وزیر اعظم کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندہ نہیں کرنا چاہیے۔چوہدری نثار نے الزام لگایا کہ حکومتی عہدیداران کی جانب سے ایسے بیانات ملک دشمنوں کے بیانیہ کی مدد کرتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کو کمزور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں

بین الاقوامی افواج کی موجودگی کے باوجود دہشت گرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنا رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے کابینہ اراکین کے ان بیانات پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی قومی سلامتی کے اس سنجیدہ مسئلے کو پارلیمنٹ میں بحث کے لیے لانے کا مطالبہ کیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر

الزامات کی تائید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال گذشتہ چار برس سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ کا حصہ رہے ہیں اور انہیں قوم کو بتانا چاہیے کہ ملکی معاملات کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار کو ہے۔انہوں نے کہا

کہ اگر گھر کو ٹھیک کرنے کی بات درست ہے تو ایسی بات کرنا بھی ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کیا حکومت کو یقین ہے کہ موجودہ صورتحال کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، لیکن سابق وزیر داخلہ تو اس کی تردید کرچکے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ اس طرح حکومتی حلقوں میں تضاد نظر آتا ہے جو حکمراں جماعت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔گذشتہ روز تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی

ایاز صادق کو لکھے گئے ایک خط میں وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کو ایوان میں طلب کرکے ان کے بیانات کی وضاحت لینے کا مطالبہ کیا تھا۔یہ خط تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے لکھا گیا جس میں انہوں نے اس معاملے پر بات چیت کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی گزارش کی تھی۔اپنے خط میں مراد سعید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کی تقریر میں آرمی

چیف نے دنیا سے ڈو مور کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومتی وزرا یہی مطالبہ پاکستان سے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے سول اور عسکری قیادت کے بیانات میں تضاد کے حوالے سے وضاحت لینی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق میاں نوازشریف اور شہبازشریف اس ساری صورتحال سے سخت پریشان ہیں کیونکہ 2018ء کے الیکشن سر پرآکھڑے ہوئے ہیں اور پارٹی میں اس طرح کے بڑے رہنماؤں کے اندرونی اختلافا ت سے ن

لیگ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان پر چوہدری نثار کی تنقید کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال سے صاف نظر آرہا ہے کہ مسلم لیگ ن تنکے کی طرح بکھرتی نظر آرہی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…