اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ منگل کو شاہد اورکزئی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی ڈھانچے کا تحفظ کریں تاہم پاناما کیس میں 28 جولائی کے فیصلے کے نتیجے میں آئین کی 40 شقیں معطل ہوئیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپریم
کورٹ کے برطرفی کے فیصلے پر عملدرآمد فوری طور پر روکا جائے اور عارضی طور پر وزیر اعظم کو بحال کرے۔ سپریم کورٹ پانامہ فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے سات رکنی بینچ تشکیل دے۔واضح رہے کہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد شریف کاندان اور اسحاق ڈار کی جانب سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستیں بھی دائر کی گئی تھیں جس عدالت نے مسترد کردیا تھا۔