منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیرداخلہ احسن اقبال اور وزیرخارجہ خواجہ آصف کو’’گھر ٹھیک کرنے کا بیان ‘‘مہنگا پڑ گیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کے “گھر ٹھیک کرنے سے متعلق بیانات” پر تحریک انصاف نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے فوری جواب طلبی کا مطالبہ کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط ارسال کر دیا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ میرے مکتوب کو ”تحریک التواء ” کا درجہ دے کر ایوان زیریں کا خصوصی اجلاس بلوایا جائے۔

وزیر اعظم کو طلب کرکے ان سے انکے اور وزراء کے بیانات پر فوری وضاحت طلب کی جائے۔وزیر اعظم سے وضاحت طلب کی جائے کہ سول اور عسکری قیادت کے بیانیے میں تضاد کا آرزو مند کون ہے۔وزیر اعظم بتائیں دہشت گردی کے خلاف قوم اور عالمی دنیا انکی بات سنے یا آرمی چیف کا مؤقف تسلیم کرے۔وزیراعظم پاکستان سے ”ڈومور” جبکہ آرمی چیف دنیا سے ”ڈومور” کا تقاضا کررہے ہیں۔ مراد سعید نے یہ بھی لکھا کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے کو تقسم کرنے اور مبہم بنانے کے پیچھے کیا منطق ہے۔ وزیراعظم اور انکے وزراء منقسم بیانیے سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ستر ہزار جانوں کی قربانی اور ایک سو ارب ڈالرز کے نقصان کے بعد پاکستان کو ”اپنا گھر ٹھیک کرنے کیلئے ” مزید کیا کرنا چاہیے۔پہلے کشمیر اور اب افغانستان میں دراندازی کے بھارتی و افغان حکومتوں کے الزامات کو دنیا کیونکر نظر انداز کرے۔ وزیراعظم سے پوچھا جائے کہ ان کے اور کابینہ اراکین کے بیانات کا پس منظر کیا ہے؟ وزیر اعظم سے پوچھا جائے کہ نیشنل ایکشن پلان کے علاوہ پاکستان اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کیلئے مزید کیا کرے۔وزیر اعظم سے پوچھا جائے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا ذمہ دار کون ہے۔ وزیراعظم کیوں اس قسم کے لایعنی اور عقل ودانش سے مکمل عاری بیانات داغ رہے ہیں۔ مراد سعید نےء خط میں لکھا کہ پاکستان دہشتگردی کے اس آلاؤ میں جل رہا ہے جسے کسی پاکستانی نے روشن نہیں کیا۔

دہشت گردی کی آگ امریکہ کی سرکردگی میں عالمی قوتوں نے بھڑکائی۔ناگہانی آفت کیطرح ارض پاک پر مسلط کی گئی اس جنگ میں ستر ہزار پاکستانی قربان ہوئے۔آس آفت نے ملکی معیشت کو ایک سو ارب ڈالرز سے زائد کا صدمہ پہنچایا۔دہشت گردی کے اس آلاؤ کو بجھانے کیلئے افواج پاکستان، پولیس اور لیویز کے ہزاروں جوان اور افسران بھی شہید ہوئے۔

سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد قومی و عسکری قیادت نے مکمل اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عالمی قوتیں خصوصاً امریکہ ریاست پاکستان کی جانب سے پیش کی گئیں تاریخی قربانیوں کا اعتراف کرتا۔امریکی صدر کے بیان کے بعد وزیراعظم اور سنئیر وزراء کے متنازعہ بیانات قوم کیلئے گہری تشویش کا باعث ہیں۔وزیراعظم اور کابینہ اراکین کا یہ کہنا کہ پاکستان کو ”اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے” ہرپہلواور زوایے سے امریکہ و بھارت کے بیانیے کی تصدیق کرتا ہے۔

وزیراعظم اور کابینہ اراکین کے بیانات میں پوشیدہ نقصان کا اندازہ چوہدری نثار کے اس پر موقف سے لگایا جا سکتا ہے۔چوہدری نثار چند ہفتے قبل تک پاکستان کی داخلی سلامتی کے ذمہ دار تھے۔چوہدری نثار ملکی سلامتی کے پیچ و خم سے پوری طرح واقف ہیں۔سپیکر معاملے کی نزاکت کا احساس کریں اور غیر یقینی کی صورتحال کے تدارک میں اپنا کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…