ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھتے کی پرچی کا دور ختم ہوا ٗ2010 میں مجھے بھی بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی ٗ گور نر سندھ

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھتے کی پرچی کا دور ختم ہوا اور 2010 میں مجھے بھی بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی۔کراچی میں کھارادر جنرل ہسپتال کے دورے کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے قدیم علاقے میں رعایتی فیس پر طبی خدمات کی فراہمی کھارادر جنرل ہسپتال کا قابل تحسین اقدام ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے قابل

تحسین ہیں، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں نجی طبی مراکز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہاکہ میڈیا مثبت خیروں کو بریکنگ نیوز بنائے، کراچی میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں، اگر پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو کراچی میں امن لانا ہوگا، کراچی میں امن و امان کی صورتحال حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ کراچی میں امن کیلیے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہیں اور جب تک کراچی میں مکمل کاروبار بحال نہ ہوجائے رینجرز سندھ میں رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ کراچی پیکج کا کسی سیاسی جماعت کو ایک پیسا نہیں دیا جائے گا، اس پیکج کو مزید آگے بڑھائیں گے، کراچی میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع ذیادہ ہیں جب کہ اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھتے کی پرچی کا دور ختم ہوا اور 2010 میں مجھے بھی بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی ۔ بعد ازاں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل ملک میں خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کریگی، پاکستان اور چین کے مابین برسوں سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں، سی پیک منصوبے کی تکمیل سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی مزید پروان چڑھے گی۔گورنر سندھ نے پولیو سے متعلق آگاہی مہم اور دور دراز علاقوں تک پولیو ٹیموں کی رسائی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کیلئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوئی

بھی بچہ انسداد پولیو کے قطروں کے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔ اس ضمن میں انہوں نے علماء اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سے بھی معاونت لینے کا مشورہ دیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…